بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی نائب صدر کی گاڑی کو حادثہ، سیکرٹ سروس نے مشینی خرابی قرار دیا

امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس کے قافلے کو پیر کے روز حادثہ پیش آیا جسے سیکرٹ سروس نے مشینی خرابی قرار دیا۔

ترجمان انتھونی گگلیلمی کا کہنا تھا کہ نائب صدر کی گاڑی سڑک پر پڑی ایک رکاوٹ سے ٹکرا گئی تھی۔

کمالہ ہیرس کو دوسری گاڑی میں منتقل کیا گیا اور قافلے نے اپنا سفر مکمل کیا، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

نائب صدر کمالہ ہیرس وائٹ ہاؤس جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی کا پچھلا ٹائر ایک اونچی رکاوٹ سے ٹکرا گیا اور گاڑی بند ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.