جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

امریکی مسافر طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی لینڈنگ

امریکا کی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

یہ طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس سے میکسیکو کے شہر کینکن جا رہا تھا۔

یہ واقعہ 15 اگست کو پیش آیا، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کی وجہ سے انجن میں آگ لگی اور طیارہ ہیوسٹن کے پی ہابی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلائٹ 307 بادلوں بھرے آسمان پر پرواز کر رہی ہے اور اچانک اس کے انجن سے آگ نکلتی ہے۔

جارڈن کلائنیکی نامی ایک مسافر نے کہا کہ ہمیں لگا کہ طیارہ بادلوں میں ایئر پاکٹ سے گزر رہا ہے لیکن چند سیکنڈ میں دھماکے کی آواز آئی اور پھر ایندھن کی بُو آنا شروع ہوگئی۔

مسافر طیارہ فضا میں 27 منٹ رہنے کے بعد کامیابی کے ساتھ لینڈ کرگیا تھا۔

ایئرلائنز کے مطابق طیارے کو سروس سے باہر کردیا گیا ہے، تمام مسافروں کو دوسرے طیارے سے میکسیکو روانہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.