لائیو شو کو روک کر اپنے اہلخانہ کو طوفان کے بارے میں اطلاع دینے والے امریکی ماہرِ موسمیات ڈوگ کیمرر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، چیف میٹرولوجسٹ ڈوگ کیمرر جن کا تعلق واشنگٹن سے ہے، اُنہوں نے جمعرات کو اپنےشو کی لائیو نشریات کو روک کر اہلخانہ کو کال کرکے آنے والے طوفان کے بارے میں خبردار کیا۔
اس حوالے سے ڈوگ کیمرر نے مائیکرو بالگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحت دی ہے کہ’جب وہ طوفان کی وارننگ کے بارے میں خبر دے رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ یہ طوفان ان کے گھر کے بہت قریب جا رہا تھا اور وہ جانتے تھے کہ ان کی اہلیہ اس وقت گھر پر نہیں ہیں اور اُنہیں اپنے بچوں کو طوفان کے بارے میں خبردار کرنا ہے‘۔
اُنہوں نے اپنے مزید لکھا کہ’ اب ان کے بچے خیریت سے ہیں‘۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اُنہوں اپنے اہلخانہ کو خبردار کرنا تھا کیونکہ بچے گھر میں اکیلے تھے اور وہ جانتے تھے کہ وہ اُنہیں ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہوں گے! اب وہ ٹھیک ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ان کی لیے بہت ہی خفناک لمحہ تھا اور اندر ہی اندر گھبرائے ہوئے تھے‘۔
Comments are closed.