معروف امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کی استعمال شدہ گیند 64 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائیگر ووڈز نے یہ گیند 1997ء میں اپنے کیریئر کی پہلی ماسٹرز چیمپئن شپ میں 9 سالہ بچے کو فائنل راؤنڈ کے بعد تحفے میں دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیند کی بولی 27 مارچ کو 500 ڈالرز سے شروع ہو کر 64 ہزار ڈالرز تک پہنچی۔
گیند پانے والے بچے نے تاریخی گیند اور اخبار کے تراشے فریم میں سجا کر اپنے گھر میں محفوظ رکھا تھا۔
واضح رہے کہ 2021ء میں ٹائیگر ووڈز کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی دونوں ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی تھیں، ان کی دائیں ٹانگ کا نچلا حصہ چکنا چور ہو گیا تھا۔
ٹائیگر ووڈز اس سے قبل 2009ء میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جبکہ 2017ء میں انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبہے میں حراست میں بھی لیا تھا۔
Comments are closed.