امریکا کا لڑاکا طیارہ رات گئے سان ڈیاگو میرین کور ایئر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایف-18 ہورنٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تفصیلات واضح نہیں ہوسکیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ طیارے میں صرف ایک پائلٹ تھا جس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
کیلیفورنیا کی ایک ملٹری بیس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لڑاکا طیارہ رات 11 بجکر 54 منٹ پر بین الاضلاعی ہائی وے کے قریب سرکاری اراضی پر گر کر تباہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک حادثہ ہے، طیارہ میرین ایئرکرافٹ ونگ کا حصہ نہیں ہے اور وہ سان ڈیاگو میرین کور ایئر اسٹیشن کے علاوہ کسی بیس سے اڑا تھا۔
Comments are closed.