امریکی ریاست اوکلاہوما کی لائبریری کو چار دہائیوں بعد اپنی کتاب واپس مل گئی۔
اواسو لائبریری نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ اس شہری کا شکریہ جس نے یہ کتاب 46 سال بعد واپس لوٹا دی۔
نامعلوم امریکی شہری نے 8 ستمبر 1976 کو مصنفہ مولی کون کی کتاب ’’اینی اینی‘‘ جاری کروائی تھی جو 27 مئی 2022 کو واپس کی گئی۔
سینٹرل لائبریری کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے اور جاننا چاہا کہ کیا لائبریری کتاب لوٹانے والے شہری کو ’لیٹ فیس‘ چارج کرے گی؟
لائبریری کے آفیشل اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا کہ یہ کتاب اس وقت جاری کروائی گئی تھی جب لائبریریز میں کمپیوٹر سسٹمز نہیں ہوا کرتے تھے، ہمارے پاس اس بات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ کتاب کون لے کر گیا تھا۔
ایسا ہی ایک واقعہ پچھلے مہینے پیش آیا تھا جب لندن کی یونیورسٹی کالج لائبریری کو 50 برس بعد اپنی کتاب واپس ملی۔
Comments are closed.