جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

امریکی قونصل جنرل کا راولپنڈی سے لاہور تک ٹرین میں سفر

امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ٹرین کا سفر یاد گار رہا، پاکستانی لوگ مہمان نواز اور خوش مزاج ہیں۔ 

قونصل جنرل نے کہا کہ امریکی ٹرینیں پاکستانی ٹرینوں سے تیز  ہیں، پاکستان کے ریلوے نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ریلوے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

 امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور تک ٹرین کا سفر بہت دلچسپ محفوظ اور یادگار رہا۔ راستے میں سر سبز میدان اور پہاڑ دیکھنے کو ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.