طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا تک نئی افغان حکومت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع طالبان کا کہنا ہے کہ ایک بھی امریکی فوجی کی موجودگی تک حکومت بنانے کا اعلان نہ کرنےکا فیصلہ ہوا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے سنٹرل بینک کا قائم مقام گورنر بنادیا گیا۔
طالبان کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت نے حاجی ادریس کو افغانستان کے سنٹرل بینک کی ذمہ داری دی ہے۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ تقرری کا مقصد سرکاری اداروں اور بینکنگ کے نظام کو منظم کرنا اور عوامی مسائل حل کرنا ہے۔
Comments are closed.