امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر گزرنے کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہ سکتے ہیں، کابل میں بحران یقینی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ متعدد ممالک اپنے شہری اور ساتھ کام کرنے والے افغانوں کو افغانستان سے نکال رہے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کون سا راستہ ہے کہ افراتفری کے بغیر انخلا ہوگیا ہوتا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی طیارے سے گرتے افغانوں کی بات پر جو بائیڈن نے دفاعی انداز اختیار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ وہ چار پانچ دن پرانی تصاویر ہیں، جو بائیڈن نے طالبان کے قبضے کو افغان حکومت اور افغان فوج کی ناکامی قرار دیا۔
Comments are closed.