امریکی طالبہ فرانسیسکا بورڈیئر نے یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی، انہوں نے یہ اعزاز اپنی پالتو بِلّی کے ہمراہ حاصل کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی تقریب میں فرانسیسکا اپنی بِلّی ’سُوکی‘ کو بھی لے کر گئی تھیں۔
طالبہ نے کہا کہ سُوکی نے میرے ساتھ تمام آن لائن کلاسز میں شرکت کی اس لیے آج وہ بھی گریجویٹ ہوگئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرانسیسکا نے اپنی بلی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں نے گائون اور کیپ پہنی ہوئی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ میری بلی نے ہر زوم لیکچر میں حصہ لیا ہے، ہم دونوں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے ایک ساتھ گریجویٹ ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبہ نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے انہوں نے اپنے کالج کی زیادہ تر تعلیم گھر بیٹھ کر آن لائن ہی مکمل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی میں زوم لیکچر میں شرکت کرتی میری بلی بھی آکر بیٹھ جاتی اور لیکچر ختم ہونے تک بیٹھی رہتی۔
طالبہ نے کہا کہ جب گریجویشن کا دن آیا تو میں نے ’سوکی‘ کی لگن کو دیکھتے ہوئے اسے بھی تقریب میں شامل کیا۔
Comments are closed.