پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

امریکی صدر کے معاون کی روسی حکام سے خفیہ گفتگو

امریکی صدر جو بائیڈن کے معاون جیک سلیوان نے حالیہ مہینوں میں روسی حکام سے خفیہ گفتگو کی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق جیک سلیوان نے روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیٹروشیف سے بات چیت کی ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ جیک سلیوان نے کریملن کے معاون یوری اُشاکوف سے بھی گفتگو کی۔

امریکی صدر بائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ کی ووٹرز کو لبھانے کے لیے انتخابی مہم جاری ہے۔

امریکی اخبار نے کہا کہ جوہری تنازع کے خطرے کو کم کرنے کی امید سے بات چیت کی گئی، امریکی و روسی حکام کی بات چیت کو عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی اخبار کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک سلیوان نے 2 روز قبل دورۂ کیف میں یوکرین کے لیے امریکا کی غیرمتزلزل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.