امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق صدر کی طبیعت بہتر ہے اور وہ آئیسولیشن جاری رکھیں گے۔
ڈاکٹر کیون نے مزید بتایا کہ صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس کی رہائش گاہ سے کام کریں گے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر 21 جولائی کو کورونا انفیکشن میں مبتلا ہوئے تھے۔ صدر بائیڈن کا 26 جولائی کو کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق تین روز بعد ہفتے کو صدر بائیڈن کا کورونا وائرس ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا تھا۔
Comments are closed.