سیکریٹری ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل علی شام خانی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان ایران کو غیر قانونی دھمکانے کے مترادف ہے۔
اپنے بیان میں علی شام خانی نے کہا کہ دوسرے آپشنز استعمال کرنے پر زور دینا کسی ملک کو غیر قانونی طور پر دھمکانا ہے۔
علی شام خانی نے کہا کہ ایسے بیانات کے بعد ایران کو بھی آپشنز کے جواب کا حق حاصل ہوجاتا ہے۔
امریکی صدر نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کی ناکامی پر دیگر آپشنز استعمال کرنے کا بیان دیا تھا۔
امریکی صدر نے ایران سے متعلق یہ بیان گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دیا۔
Comments are closed.