امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے یوکرائن کے معاملے پر سفارتکاری کو موقع دینے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے روسی صدر پیوٹن سے جارحانہ اقدامات سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیلا روس اور کرائمیا کے راستے روس کی سوا لاکھ فوج یوکرائن حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی صورتحال میں روس نواز شخص کو اقتدار پر بٹھایا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.