امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان منجمد 7 ارب ڈالر اثاثے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم نائن الیون کے متاثرین، افغان امدادی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔
نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے صدر بائیڈن کی جانب سے اعلان آج متوقع ہے۔
امریکی فیڈرل ریزرو میں افغان سینٹرل بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔
اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے پر امریکی وفاقی بینک نے افغان اکاؤنٹس منجمد کیے تھے جبکہ طالبان نے امریکا سے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
Comments are closed.