امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ہوائی میں آگ سے تباہی کو اپنے باورچی خانے میں آگ سے تشبیہ دے کر مخالفت کا طوفان مول لے لیا۔
بے موقع بات پر صدر کو مقامی افراد کی جانب سے واپس گھر جاؤ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔
متاثرین نے سوال کیا کہ آخر یوکرین میں ایسا کیا ہے جس پر اربوں ڈالر نچھاور کیے جارہے ہیں اور امریکا ہی کی ریاست ہوائی کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ سے اموات کی تعداد 114 ہوچکی ہے جبکہ ساڑھے آٹھ سو افراد لاپتا ہیں۔
آگ سے ماضی کی بادشاہت کا دارالحکومت بھی جل کر خاک ہوگیا ہے، سابق شاہی خاندان کی قبروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.