جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

امریکی صدر نے مراکش کے وزیراعظم کے ساتھ سیمی فائنل دیکھا

امریکی صدر جوبائیڈن نے مراکش کے وزیراعظم عزيز اخنوش کے ساتھ فرانس اور مراکش کا ورلڈکپ سیمی فائنل میچ دیکھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی لیڈرز سمٹ کے موقع پر امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں غیرملکی رہنماؤں کے ہمراہ فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھا۔

میچ شروع ہونے سے کچھ ہی وقت پہلے امریکی صدر نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ میرے پاس تقریر کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔

امریکی صدر کا شرکا سے کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگ خود سے کہہ رہے ہیں کہ جوبائیڈن برائے مہربانی تقریر کو چھوٹا رکھیں کیونکہ سیمی فائنل شروع ہونے والا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں مراکش نے جان لڑا دی، بس زرا سی کمی رہ گئی جس سے مراکش فائنل تک رسائی میں ناکام ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سیمی فائنل میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تقریر جلد ختم کی جس کے بعد انہوں نے مراکش کے وزیراعظم کے ساتھ میچ دیکھا۔

پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے پر امریکی صدر نے مراکش ٹیم کی تعریف بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.