امریکی صدر جوبائیڈن ملک میں آئے دن فائرنگ کے واقعات اور اس میں ہونے والے جانی نقصان سے تنگ آگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست مسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے بیان جاری کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اس سال 48 دنوں میں کم از کم 73 بڑے فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں۔
جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ ان واقعات پر مذمت اور دعائیہ پیغامات کافی نہیں، فائرنگ کے واقعات وبا ہیں اور کانگریس کو اب ایکشن لینا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بندوق کے قانون میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 44 ہزار اموات ہوئی تھیں۔
Comments are closed.