امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان ایک مرتبہ پھر پھسل گئی، اب کی بار وہ طوفان سے تباہ حال علاقے ’رولنگ فوک‘ کو ’رولنگ اسٹون‘ کہہ گئے۔
صدر بائیڈن ریاستی مسی سپی میں طوفان سے متاثرہ علاقے رولنگ فوک پہنچے تھے۔
انہوں نے وہاں رہائشی افراد کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت انہیں جان لیوا اور تباہ کن طوفان سے بحالی میں مدد دے گی۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم یہاں صرف آج کیلئے نہیں ہیں، ہم آپ کیلئے آئندہ بھی کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بنا رہا ہوں کہ آپ کو سونے، کھانے کیلئے چھت میسر آسکے اور آپ دوبارہ اپنی زندگی رولنگ اسٹون میں آباد کرسکیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے تقریر میں ایک بار پھر رولنگ فوک کا غلط نام لیا۔
انہوں نے کہا کہ رولنگ اسٹون شہر پھر سے آباد ہوگا اور ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہوں گے۔
بعد ازاں انہیں اپنی غلطی کا اندازہ ہوا تو انہوں نے پوچھا میں نے کیا کہا تھا؟ میں نے رولنگ فوک ہی کہا تھا، پھر خود ہی دلچسپ انداز میں گویا ہوئے کہ میرا دماغ رولنگ اسٹون پر جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ رولنگ اسٹون ایک انگریزی محاورہ ہے جس کے معنی اس شخص کے ہیں جو اپنا رہن سہن، ذریعہ معاش غرض کہ ہر چیز مستقل تبدیل کرتا رہتا ہے۔
Comments are closed.