امریکی صدر جو بائیڈن 13 سے 16 جولائی تک مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ صدر بائیڈن کے دورے میں اسرائیل، مغربی کنارہ اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔
دریں اثنا امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن 15 سے 16 جولائی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر اسرائیل، بھارت اور اماراتی رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
امریکی اہلکار نے بتایا کہ مغربی کنارے میں جو بائیڈن فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.