امریکا کے صدر جوبائیڈن یوکرین اور روس کے صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے غلطی کر بیٹھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے امریکی صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا روس میں مختصر دورانیے کی ہونے والی بغاوت سے صدر ویلادیمیر پیوٹن کمزور ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتانا مشکل ہے لیکن وہ واضح طور پر عراق میں جنگ ہار رہا ہے اور وہ اپنے ملک میں جنگ ہار رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا عراق سے مراد یوکرین تھا۔
Comments are closed.