ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

امریکی صدر جوبائیڈن جِلد کے کینسر میں مبتلا ہونے سے بچ گئے

امریکا کے صدر جوبائیڈن کے بروقت علاج نے انہیں جِلد کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 80 سالہ امریکی صدر کے سینے سے جلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم ہٹا دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فزیشن کیون او کونر کی لکھی گئی رپورٹ وائٹ ہاؤس نے جاری کردی۔

امریکی صدر کے فزیشن کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن کے طبی معائنے کے دوران ان کے سینے پر کینسر کا سبب بننے والے زخم کی تشخیص ہوئی تھی جسے گزشتہ ماہ کامیابی سے ہٹایا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کو صدارت کے لیے مضبوط، صحت مند اور فٹ قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کا سبب بننے والا زخم پھیلتا نہیں اور اسے 16 فروری کو ہٹایا گیا۔

فزیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کو مزید علاج کی ضرورت نہیں اور وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مکمل فٹ ہیں۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن 2024ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے جس کا اعلان وہ جلد کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اس وقت ڈیموکریٹس کے درمیان موضوع بحث بنے ہوئے ہیں کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.