امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی نئی آنے والی آڈیو بک میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے پیچھے کوئی مؤثر اور وسیع حمکت عملی نہیں تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیو بک میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کو لکھے گئے خطوط بھی امریکی صحافی کو دکھانے کی بات کی، ان خطوط کی بنا پر ہی امریکی محکمہ انصاف نے خفیہ دستاویزات سے متعلق ٹرمپ کے خلاف تفتیش کو تیز کیا۔
رپورٹ کے مطابق 8 گھنٹوں پر مشتمل اس آڈیو بُک میں سابق صدر ٹرمپ کی عالمی منظر نامے کے بارے میں غیر واضح اور بے بصیرت خیالات کی عکاسی کرتے ہیں اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن سے ملاقات کی دلیل، روسی صدر پیوٹن سے تعلقات، جوہری ہتھیاروں سے متعلق ان کے ذاتی خیالات پر بات چیت شامل ہے۔
امریکی صحافی کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیے گئے انٹرویوز پر مشتمل آڈیو بک "دی ٹرمپ ٹیپس” 25 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، جس میں ووڈورڈ کے ٹرمپ کے ساتھ 2016 سے 2020 تک کیے گئے 20 انٹرویوز شامل ہیں۔
Comments are closed.