ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

امریکی شہری نے 5 انچ قد بڑھانے کیلئے کروڑوں روپے کے تکلیف دہ آپریشن کرالیے

ایک امریکی شخص نے اپنا قد 5 انچ بڑھانے کے لیے کروڑوں روپے کے تکلیف دہ آپریشن کرا لیے۔

رپورٹس کے مطابق 41 سالہ موسے گبسن نے اپنی دونوں ٹانگوں کو لمبا کرانے کے لیے آپریشن پر تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے تاکہ اس کے قد میں 5 انچ کا اضافہ ہوسکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آپریشن سے پہلے 5 فٹ 5 انچ کے موسے گبسن نے اپنا قد بڑھانے کے لیے ادویات اور روحانی علاج سمیت مختلف چیزیں آزمائیں۔

رپورٹس کے مطابق قد لمبا کرنے والی دوائیں کھانے اور روحانی علاج میں کامیابی نہ ملنے کے بعد امریکی شہری نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا۔

امریکی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنے بارے میں اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا اور زیادہ تر ناخوش رہتا تھا، میرا قد خواتین سے ملنے جلنے کے لیے مجھے پریشان کر رہا تھا، تھوڑا سا قد بڑھانے لیے میں نے اپنے جوتوں میں چیزیں بھی ڈالیں۔

موسے گبسن نے بتایا کہ ٹانگوں کو لمبا کرنے کے لیے پہلا آپریشن 2016 میں کرایا جس سے قد 3 انچ بڑھا جبکہ مارچ میں 98 ہزار ڈالر دے کر دوسرا آپریشن کرایا جس سے قد مزید 2 انچ بڑھ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.