بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی شہری نےفضا میں ہیلی کاپٹر کی طرح گھوم کر عالمی ریکارڈ بنادیا

امریکی شہری نے اسکائی سرفنگ کے دوران اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شہری نے فضا میں ہیلی کاپٹر اسپن یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح گھومنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کیبی نامی شہری نے ورجینیا میں اسکائی سرفنگ کے دوران 175 ہیلی کاپٹر اسپن کیے.

 اس سے قبل بھی انہوں نے 160 ہیلی کاپٹر اسپن کیے تھے لیکن اس بار انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.