امریکا کے سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یواف گیلنٹ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
لائڈ آسٹن نے کہا کہ ملک میں وسیع اتفاق رائے کیلئے سیاسی مکالمے کی ضرورت ہے، آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں جمہوریت کیلئے یہ اقدام ناگزیر ہوگا۔
امریکی وزیر دفاع نے فلسطینی شہریوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد سے نمٹنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف انتہاپسند آبادکاروں کے تشدد کا معاملہ حل کیا جائے۔
Comments are closed.