امریکی سینیٹرز کے 20 رکنی دو طرفہ گروپ نے گن کنٹرول پیکج کے لیے فریم ورک کا اعلان کردیا۔
امریکی سینیٹرز نے پیکج میں امریکی بچوں، اسکولوں کے تحفظ اور تشدد میں کمی سے متعلق تجویز دی ہے۔
سینیٹرز کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکی خوفزدہ ہیں ہمارا فرض ہے کہ شہریوں کا تحفظ کریں۔
امریکی سینیٹرز نے کہا کہ پیکج میں ذہنی بیماروں کو اسلحے کی فروخت سے روکنے کی تجویز بھی ہے، صدر جوبائیڈن نے گن کنٹرول پیکج کے مجوزہ فریم ورک کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ گن کنٹرول پیکج کا اعلان درست سمت میں ایک اہم قدم ہے، ہمیں گن کنٹرول پیکج بلا تاخیر منظوری کے لیے ایوان نمائندگان بھیجنا چاہیے۔
جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ہم جلد اقدامات کرکے امریکی بچوں کی زندگیوں کو بچاسکتے ہیں۔
Comments are closed.