امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی، جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق امریکی سفیر کی طرف سے متاثرین کی بحالی کے عمل میں امداد کی پیشکش کی گئی۔
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکا میں کثیر الجہتی اقتصادی تعلقات ہیں، عالمی برادری کی بھرپور شرکت کے ساتھ چیلنج پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ غیر معمولی سیلابی صورتحال موسمی تبدیلی کا نتیجہ ہے، ریکارڈ بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔
Comments are closed.