ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں مصروف دن گزارا

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں مصروف دن گزارا، انہوں نے پنجاب کےنگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور مختلف کمپنیوں کا دورہ بھی کیا۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ  پنجاب محسن نقوی سے ملاقات میں امر یکی سفیر نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مواقع پر تبادلہ خیال کیا، زراعت، سیاحت اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کیلئے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی سفیر نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں سی بی ڈی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، ڈونلڈ بلوم نے ان منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔

 امریکی سفیر نے لاہور میں مختلف کمپنیوں کا دورہ  بھی کیا اور نجی شعبے کے ذریعے تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات میں پیش رفت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.