جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی سفیر سے چیف الیکشن کمشنر اور IG پنجاب کی ملاقات کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے امریکی سفیر سے چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کامران کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

 عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صدر اور وزیرِ اعظم کو ڈائریکٹ فریق نہیں بنا سکتے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئی جی پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر نے امریکی سفیر سے ملاقات کی، دونوں افسران کی امریکی سفیر سے ملاقات الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوگی، دونوں افسران کے خلاف صدر اور وزیرِ اعظم کو درخواست دی، صدر اور وزیرِ اعظم نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.