بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفارتخانے کی افغان شہروں میں طالبان حملوں کی مذمت

افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے متعدد افغان شہروں میں طالبان کے نئے پرتشدد حملوں کی مذمت کی ہے۔

جاری کیئے گئے بیان میں افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ طالبان کے زبردستی حکمرانی کو مسلط کرنے کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ حملے افغان امن عمل میں مذاکرات کے حل کی حمایت کے دعوے کے خلاف ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ طالبان مستقل اور جامع جنگ بندی پر راضی ہوں، امن مذاکرات میں شامل ہوں۔

افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بن جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.