بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

امریکی سازش کے بیانے پر یو ٹرن، فیصل واوڈا کی سوالات کی بوچھاڑ

امریکی سازش کے بیانیے پر تحریک انصاف کے یو ٹرن پر فیصل واوڈا نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی امریکی ڈونلڈ لو ہے، جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہو گیا ہے؟

انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی استفسار کیا کہ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا ؟ بھائی یہ ماجرا کیا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.