اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

امریکی سائیکلنگ چیمپئن ایتھن بائیز ٹریفک حادثے میں ہلاک

ورلڈ ریکارڈ بنانے والے امریکا کے سائیکلسٹ اور 10 مرتبہ کے نیشنل چیمپین ایتھن بائیز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ ایتھن بائیز کو امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں سائیکل چلاتے ہوئے گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ چل بسے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایتھن بائیز کے مداح ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھن بائیز نے 35 سے 39 سال عمر کی کیٹیگری میں 1000 میٹر ٹائم ٹرائل میں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.