امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ پارکنگ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دو اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 8 دیگر افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، کچھ زخمیوں کو عام شہری اپنی گاڑیوں میں ڈال کر اسپتال لائے۔
فورٹ ورتھ پولیس سارجنٹ جیسن اسپینسر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ نصف شب سے قبل پارکنگ میں بہت بڑا ہجوم جمع تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ فائرنگ کی وجوہات کیا تھیں۔
Comments are closed.