امریکا کی ریاست نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس پاکستان پہنچ گئے۔
نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر کا لاہور ایئرپورٹ پر دفترِ خارجہ کے عملے نے استقبال کیا۔
فل راموس کے دورۂ پاکستان کا مقصد نیویارک کو سندھ اور پنجاب کا سسٹر اسٹیٹ بنانے کی کوشش ہے۔
فلپ راموس آج لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کریں گے۔
علاوہ ازیں وہ آج وزیرِ صنعت و پیداوار گوہر اعجاز سمیت کئی صوبائی نگراں وزراء اور سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
4 روزہ قیام میں فل راموس اسلام آباد اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے۔
Comments are closed.