امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
حملہ آور کی تلاش میں ریاست کے دارالحکومت رالیح میں کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی رہی۔
میئر میری این کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک پولیس افسر سمیت دو افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مشتبہ حملہ آور سفید فام نوجوان تھا جس کے پاس بڑی رائفل تھی۔
نارتھ کیرولائنا کے گورنر رائے کوپر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے حملے کا بروقت ردعمل دیا گیا۔
Comments are closed.