امریکی ریاستوں مسی سپی اور الاباما میں طاقتور ہوا کے بگولوں سے شدید تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولے سے 274 کلومیٹر تک تباہی کے آثار نمایاں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
دو روز قبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹاؤن رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا، متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی۔
مسی سپی، الاباما اور ٹینیسی کی ریاستوں میں 26 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسی سپی اور الاباما میں آج بھی طوفانی ہواؤں، اولے اور ہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.