امریکا کی امور خارجہ کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے نام خط لکھا ہے۔
بریڈ شرمین کے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان تعلقات کو جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہونا چاہیے۔
پاکستان پر مشاورت کیلئے بریڈ شرمین نے پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔
Comments are closed.