امریکی رکن کانگریس ٹڈلیو نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف نے ٹڈلیو کی عمران خان سے بات کرائی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو مبینہ درپیش خطرات پر بات چیت کی۔
اس موقع پر امریکی رکن کانگریس نے عمران خان کو یقین دلایا کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں مبینہ غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔
واضح رہے کہ ٹڈلیو کانگریس کے بااثر ڈیموکریٹک کاکس کے وائس چئیر ہیں۔
Comments are closed.