امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مائیک لیون سے عمران خان نے سیکیورٹی سے متعلق درپیش صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔
Comments are closed.