چاند پر پہلی مرتبہ پہنچنے والے خلائی مشنز میں اہم کردار ادا کرنے والے خلا نورد جیمز میک ڈیوٹ 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلا نورد جیمز میک ڈیوٹ کا انتقال ریاست ایریزونا کے شہر ٹسکن میں ہوا۔
وہ 1962 میں ناسا کا حصہ بنے، بعدازاں انہوں نے اپولو 9 اور جیمنی فور کی کمانڈ کی۔
انہوں نے اپولو 11 مشن کے دوران چاند پر پہلی بار انسان کے قدم رکھنے کے تاریخی ایونٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
Comments are closed.