انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم ڈسکارڈ پر امریکی خفیہ دستاویزات لیک ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ دستاویزات شیئر کرنے والا شخص اسلحے کا شوقین تھا۔
دستاویزات شیئر کرنے والا شخص امریکی فوجی اڈے پر بھی کام کر چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص نے خفیہ معلومات 2 درجن سے زائد سوشل میڈیا گروپس پر شیئر کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان گروپس کے افراد فوجی ساز و سامان کے متعلق باہمی دلچسپی رکھتے تھے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع اور محکمۂ انصاف نے ان رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.