امریکی خاتون نے اپنے بالوں کو 110 فٹ تک بڑھا کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ 2009ء میں اپنے نام کیا تھا جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔
اب ان کے بالوں کی لمبائی 110 فٹ تک بڑھ چکی ہے اور ان کی لٹوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے۔
فلوریڈا کے شہر کلیرمونٹ میں رہنے والی آشا منڈیلا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے، اس وقت وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے امریکا منتقل ہوئی تھیں۔
آشا منڈیلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ لٹوں کو زمین پر گھسٹنے سے بچانے کے لیے عموماً اپنے بال کپڑے کی مدد سے لٹکا کر رکھتی ہیں۔
Comments are closed.