اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار دی

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 جون کو 48 سالہ خاتون کو غلط فہمی ہوئی کہ ڈرائیور اسے اغواء کر کے میکسیکو لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون سڑک پر سائن بورڈز دیکھ کر غلط فہمی کا شکار ہوئی جس کے بعد اس نے اپنے بیگ سے گن نکلا کر ڈرائیور کے سر اور ہتھیلی پر گولی ماری۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کمپنی نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ اغواء کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.