جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

امریکی خاتون رکن کانگریس نے حملہ آور کو گرم کافی پھینک کر بھاگنے پر مجبور کردیا

امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگریس رکن اینجی کریگ پر واشنگٹن میں حملہ ہوا، انہوں نے حملہ آور پر گرم کافی انڈیل کر اپنی جان بچائی۔

اینجی کے چیف آف اسٹاف نک کوئی نے بیان میں کہا کہ کانگریس رکن نے حملہ آور سے اپنا دفاع کیا لیکن وہ زخمی ہوئی ہیں۔

اینجی نے 911 پر فون کیا مگر حملہ آور فرار ہوگیا، پولیس نے جمعرات کی رات کو ایک ملزم گرفتار کیا ہے۔

جمعرات کو صبح 7 بجے کے قریب کانگریس رکن اپنے فلیٹ کی لفٹ میں تھیں جب ملزم نے ان پر حملہ کیا لیکن گرم کافی پھینکے جانے پر ملزم بھاگ کھڑا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 سالہ کینڈرک ہیملن کو گرفتار کرکے حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

50 سالہ اینجی کریگ 2018 میں کانگریس رکن منتخب ہوئی تھیں اور اب ان کی تیسری مدت جاری ہے۔

امریکی سینیٹر ایمی کلوبچر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اینجی کی بہادری ایسے بتاؤں کہ آج ان پر حملہ ہوا لیکن اس کے باوجود وہ سیدھی کیپٹل ہل آئیں اور سینیٹ میں مجھ سمیت گورنر کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.