ایک امریکی بزرگ خاتون نے اپنی 91ویں سالگرہ پر زندگی میں پہلی بار اسکائی ڈائیونگ کی۔
آئیڈا شینن رواں 91 برس کی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکائی ڈائیونگ کا منصوبہ اس وقت بنایا جب ان کی چرچ کی دوستوں نے پوچھا کہ وہ 90 برس کی ہونے پر کیا کریں گی۔
اس سے قبل انہوں نے زندگی کے 80 سال مکمل ہونے پر زپ لائننگ کی تھی۔
امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے آئیڈا نے کہا کہ ان سے جب یہ سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ وہ اسکائی ڈائیونگ کریں گی۔
آئیڈا کا کہنا تھا کہ یہ بات معلوم ہوتے ہی چرچ کی دوستوں نے میرے اس منصوبے کے لیے رقم جمع کرنا شروع کی۔
بعد ازاں 90 کے بجائے 91ویں سالگرہ پر آئیڈا نے اسکائی ڈائیونگ کا کارنامہ سرانجام دیا۔
Comments are closed.