امریکا کے شہر نیویارک میں ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے مسافر کے پاس موجود ڈائپر سے 17 گولیاں برآمد کرلیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود ایکس رے مشین نے سامان کی چیکنگ کے دوران ڈائپر میں چھپائی گئی گولیوں کی الارم کے ذریعے نشاندہی کی۔
رپورٹس کے مطابق مسافر نے پوچھ گجھ کے دوران کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ گولیاں اس کے بیگ میں کس طرح آئیں۔ تاہم کچھ دیر بعد اس نے اعتراف کیا کہ یہ ڈائپر اس کی خاتون دوست نے رکھا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اس سے قبل اسی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سوٹ کیس میں رکھے جوتوں سے ایک پسٹل اور 6 گولیاں برآمد کی گئی تھیں جنہیں بہت ہی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔
Comments are closed.