مشرق بعید میں پیسیفک جزائر کے نزدیک امریکی آبدوز کی روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس حوالے سے روسی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی آبدوز نے روسی حدود سے نکل جانے کی درخواست نظرانداز کی، جس کے بعد روسی فوج نے متعلقہ اقدامات کیے تو امریکی آبدوز روسی حدود سے باہر چلی گئی۔
امریکی آبدوز کی جانب سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کے لیے روسی وزارت دفاع نے امریکی فوجی اتاشی کو طلب کر لیا۔
دوسری جانب روس اور یوکرین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے رابطہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے روسی ہم منصب سے یوکرین اور کریمیا کے نزدیک روسی افواج کے اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں وزرا دفاع کے درمیان سیکیورٹی مسائل پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر بائیڈن کا بھی آج روسی صدر پیوٹن سے رابطہ متوقع ہے۔
Comments are closed.