بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی اور روسی وزرائے خارجہ میں ٹیلی فون پر بات چیت

امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کو اسلحے کی فراہمی تصادم کو طول اور نقصانات میں اضافہ کرے گی۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں نے موجودہ صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو قیدیوں کے تبادلے پر خاموش سفارتکاری اپنانے کی دعوت دی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق گلوبل فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں دونوں وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.