امریکی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی نئی ویڈیو: ’میں 202 دنوں سے قید ہوں، یہاں صورتحال مشکل ہے اور اردگرد بہت سے بم ہیں‘
- مصنف, اینا فوسٹر
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- مقام یروشلم
- 28 اپريل 2024، 09:54 PKTاپ ڈیٹ کی گئی ایک گھنٹہ قبل
حماس نے غزہ میں قید مزید دو یرغمالیوں کی زندگی کے ثبوت کے طور پر ان کی ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں 64 سالہ کیتھ سیگل اور 46 سالہ عمری میران نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے پر اتفاق کرے۔اس فوٹیج میں عمری میران کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ 202 دن سے قید میں ہیں جبکہ کیتھ سیگل رواں ہفتے کی ’پاس اوور‘ کی چھٹی کا ذکر کرتے دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو حال ہی میں فلمائی گئی ہے۔عمری اور کیتھ پچھلے سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران پکڑے گئے تھے۔اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں کی واپسی کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔
دونوں مغویوں کے اہلِ خانہ نے اسرائیلی حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ نئے معاہدے کو یقینی بنائے۔یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی تازہ ترین تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے مصر نے تعطل کا شکار مذاکرات کو ایک بار پھر شروع کرنے کے لیے اپنا ایک وفد اسرائیل بھیجا ہے۔سنیچر کے روز اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ باقی یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدے طے پا جانے کی صورت میں رفح میں اسرائیل کا زمینی حملے رک سکتا ہے۔،تصویر کا ذریعہReuters
- ’انتفادہ‘: اسرائیل کے خلاف استعمال ہونے والی یہ اصطلاح کیا ہے جسے فلسطین کے حامی مظاہرین اپنا رہے ہیں27 اپريل 2024
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں لاپتہ اہلخانہ کی تلاش: ’ہم اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ چھوٹا سا معاملہ بن کر دب جائے‘25 اپريل 2024
- غزہ کے النصر میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ اجتماعی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟24 اپريل 2024
یرغمالیوں کے خاندانوں کے فورم کا کہنا ہے کہ کیتھ اور عمری کی تازہ ترین ویڈیو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیلی حکومت کو تمام قیدیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے۔رواں ہفتے کے آغاز میں گروپ کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں 23 سالہ اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ہرش گولڈ برگ پولن کو دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر کلپ میں ہرش گولڈ کی بائیں بازو کا نچلا حصہ نظر نہیں آ رہا۔ حماس کے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران وہ اپنا بازو کھو بیٹھے تھے۔ہرش گولڈ کی ویڈیو کے جواب میں ان کے والدین نے بھی حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئے معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے مزید کام کرنے کی اپیل کی تھی۔کیتھ سیگل اور ان کی اہلیہ کو 7 اکتوبر کو کفار عزہ کے کبوتز جب کہ عمری میران کو نیر اور کے کبوتز سے قید میں لیا گیا تھا۔،تصویر کا ذریعہEPA
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.